اپنے قائد کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے: شاہد خاقان عباسی

اپنے قائد کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے: شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنے قائد کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے، آج کا استقبال ہمارے الیکشن میں جیت کا اعلان ہے۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پُر امن احتجاج کو نگران حکومت پُر تشدد بنانا چاہتی ہے، ملک بھر میں کھڑی کی گئیں رکاوٹیں الیکشن سے قبل دھاندلی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے شہباز شریف کے پاس جا رہا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت ان کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی۔ وہ مال روڈ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز تقریباً پونے آٹھ بجے ابو ظہبی سے وطن واپسی پہنچ جائے گا۔

ادھر نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے ان کا طیارہ لاہور کی بجائے اسلام یا ملتان کے ائیرپورٹ پر اتارنے پر غور شروع کر دیا۔