نواز شریف، مریم کو لیکر جانیوالا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گیا

نواز شریف، مریم کو لیکر جانیوالا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نواز شریف اور مریم نواز کو لیکر جانیوالاخصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے لے کر جانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا جبکہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے گا، اس حوالے سے سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں دونوں کو احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، نیب پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی بھی احتساب عدالت پہنچ گئے، احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ میڈیا کے نمائندوں کو فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں رابطے سے روک دیا گیا