ہمایوں اختر خان کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ہمایوں اختر خان کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: سینئر سیاستدان ہمایوں اختر خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان ہمایوں اختر خان پی ٹی آئی میں شامل، شمولیت کا اعلان انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی جھنڈا بھی ان کے گلے میں پہنایا۔

ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کرپشن سے پاک ہے اور انہوں نے کرپشن کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، امید ہے عمران خان ملک کو مضبوط کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی ،تاریخ کا اہم ترین انتخاب ہونے جا رہا ہے اس لئے نیوٹرل ایمپائر کا ہونا ضروری ہے۔