چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 19افراد ہلاک،12 زخمی

چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 19افراد ہلاک،12 زخمی
کیپشن: image by facebook

بیجنگ:چین کے صوبے سیچوان میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

کیمیکل پلانٹ سیچوان کے شہر چینگڈو کے انڈسٹریل پارک میں واقع ہے جس میں گزشتہ شام کو دھماکا ہوا , دھماکے کے بعد پلانٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کی انتظامیہ نے اب ان کی حالت بہتر بتائی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2015ء میں چین کی شمالی ساحلی شہر تیانجن میں واقع کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔