فلم” کاف کنگنا “ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

فلم” کاف کنگنا “ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان


اسلام آباد : پاکستانی فلم”کاف کنگنا“ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ہمایوں نے بتایا کہ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز ہونی تھی لیکن پھر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ عید پر اور بھی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اس لئے انہوں نے ان کے ٹکراﺅ سے بچنے کے لئے فلم کی تاریخ آگے کرتے ہوئے25 اکتوبر کر دی ہے۔فلم کے ہدایت کار خلیل الرحمان قمر ہیں، فلم کی کاسٹ میں سمیع خان ،عائشہ عمر اور فضاءعلی شامل ہیں۔