عمران خان ججز پر دباؤ ڈالنے والے مافیا کا حصہ ہیں، مریم نواز

عمران خان ججز پر دباؤ ڈالنے والے مافیا کا حصہ ہیں، مریم نواز
کیپشن: نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام ہیں، مریم نواز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ججز پر دباؤ ڈالنے والی مافیا کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور عدلیہ کو دھمکیاں دے کربیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان اسی مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزائیں دلانے کے لیے ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں اور اس دوران اداروں کو بھی بدنام کراتے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

a278d1ef45473256f6412301664845a5

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی عمران خان اس میں شامل اور قصور وار ہیں۔ ان کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے اور وہ سلیکٹڈ تو تھے ہی اب ان کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے اور وہ اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے اور سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کر لی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام ہیں۔