سانگھڑ، بس اور رکشہ میں ٹکر، 8 افراد جاں بحق

سانگھڑ، بس اور رکشہ میں ٹکر، 8 افراد جاں بحق
کیپشن: لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

سانگھڑ: کھڈرو کے قریب بس اور رکشہ میں المناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپر کوہستان، گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے سندھ میں آئے سڑکوں کی ابتر صورت حال کی وجہ سے آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔