انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کافی اور چینی کی قیمتوں میں کمی

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کافی اور چینی کی قیمتوں میں کمی


نیویارک: انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا کے نرخوں میں اضافہ اور کافی و چینی میں کمی ہوئی ہے۔

ایکسچینج میں کوکوا کے نیویارک کے ستمبر کے لیے سودے 12 ڈالر (0.5 فیصد ) بڑھ کر 2503 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے لندن کے ستمبر کے لیے سودے 17 پاﺅنڈ سٹرلنگ (0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 1871 پاﺅنڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

اربیکا کافی کے ستمبر کے لیے سودے 0.3 سینٹ (0.3 فیصد ) گر کر 1.0665 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے ستمبر کے لیے سودے 3 ڈالر (0.2 فیصد ) کمی کے ساتھ 1424 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

خام چینی کے اکتوبر کے لیے سودے 0.08 سینٹ (0.7 فیصد) گر کر 12.30 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 10.90 ڈالر (3.4 فیصد) کمی کے ساتھ 306.80ڈالر فی ٹن طے پائے۔