تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے, چودھری غلام سرور

 تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے, چودھری غلام سرور
کیپشن: Image Source: Ch Ghulam Sarwar Twitter Account

راولپنڈی: غلام سرور نے کہا ہے کہ  ن لیگ کےدور میں 570 تحاریک التواپیش ہوئیں ایک پربھی بات نہیں ہونے دی گئی، تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے سیاست ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر چودھری  غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگرچودھری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو میرے ماتحت کام کریں گے میں چودھری نثار کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔

 

 غلام سرورخان نے دعویٰ کیا کہ وکلا کو باہر نکالنے کے لیے بارز میں پیسے پہنچائے جارہے ہیں، پروڈکشن آرڈر کے بعد میڈیا کو انٹرویو دینے والے سیاستدان عدالتوں کو جواب دیں میڈیا کو نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کریں گے، کلبھوشن کے نیٹ ورک کے بہت سے لوگ ابھی بھی اداروں کے پاس ہیں، مسنگ پرسنز میں بہت سے لوگ اس نیٹ ورک سے جڑے تھے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔