برطانیہ نے اپنا جنگی بحری جہاز ایرانی پانیوں کی جانب روانہ کر دیا

برطانیہ نے اپنا جنگی بحری جہاز ایرانی پانیوں کی جانب روانہ کر دیا
کیپشن: image by facebook

لندن : انگلینڈ نے اپنے آئل ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کے خلاف ایک جنگی بحری جہاز  ایران کے پانیوں کی طرف روانہ کردیا ہے .

برطانوی حکام نے جنگی بحری بیڑے کے روانگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ معمول کی تبدیلی ہے ، جنگی بحری بیڑے کو اپنے وقت پر سمندر میں اہم تجارتی مقام کی جانب روانہ کیا گیا ہے اس کا مقصد کسی ملک کے خلاف ممکنہ جارحیت نہیں ہے .

نیول شپ کی تعیناتی ہماری پالیسی کے مطابق معمول کا حصہ ہے ، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وائٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو متنبہ کر چکے ہیں کہ وہ بڑی خطرناک پوزیشن پر ہیں ، انہیں احتیاط سے کام لینا چاہئے .

انھوں نے کہا کہ اگر ایران سن رہا ہے تو مہربانی احتیاط کریں ۔