وسیم اکرم ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو سپورٹ کریں گے

وسیم اکرم ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو سپورٹ کریں گے
کیپشن: image by facebook

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ، انھوں نے کہا کہ میں نے ایک طویل عرصہ انگلینڈ میں گزار ا ہے اور یہ میرا دوسرا گھر بھی ہے اس لیے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کروں گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی کثیر تعداد بھی چاہتی ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ کے حصے میں آئے کیونکہ میزبان ٹیم تاریخ میں کبھی بھی ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے .

انھوں نے کہا کہ کیویز ٹیم کو کسی طور پر بھی ہلکا نہیں لیا جانا چاہئے ، نیوزی لینڈ ٹیم بھی بہترین فارم میں ہے ، شائقین کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا ۔