پاکستانی امپائر علیم ڈارورلڈ کپ سیمی فائنلز کے بعد فائنل سے بھی باہر

پاکستانی امپائر علیم ڈارورلڈ کپ سیمی فائنلز کے بعد فائنل سے بھی باہر
کیپشن: image by Cricinfo

لندن : آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں سے باہر کردیا ہے .

 انہیں گزشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز ار فائنل میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا اور ریزرو امپائر کے طور پر رکھا گیا ہے ,آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کے روز ہونے والے فائنل کے لیے جن میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا ہے .

اس کے مطابق علیم ڈار کو ریزرو امپائر رکھا گیا ہے ، اس سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھی علیم ڈار ریزرو امپائر ہوں گے ۔