عائشہ عمر کراچی میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑیں

عائشہ عمر کراچی میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑیں

لاہور:اداکارہ عائشہ عمر کراچی میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑیں ۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ہر سال کراچی میں موسم گرما میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس سے تین کروڑ آبادی والے بڑے شہرمیں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی قیمتیں تو بڑھا دیتی ہے لیکن موسم گرما میں طلب کے مطابق بجلی کی رسد پوری نہیں کر سکتی بلکہ دو سے تین گنا زائد بل بھجوائے جاتے ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ جس ملک میں بجلی کی طلب کو پورا نہ کیا جا سکے وہ کیا ترقی کرے گا اور ویسے بھی کراچی معیشت کا حب ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہر طرح کی صنعتیں زوال کا شکار ہیں۔