ایسرا بلگچ پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ایسرا بلگچ پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

اسلام آباد :پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگچ بہت کم عرصے میں پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوچکی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں۔ایسرا بلگچ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کریں گی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔

ترک اداکارہ نے بتایا تھا کہ جلد ہی ان کی جانب سے پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان بھی ہوجائے گا۔

اب ان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔