کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا، اسد عمر

کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایک بار پھر کے الیکٹرک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا۔

اسد عمر نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ شہریوں کی جائز ضروریات پوری نہ ہوں اور وفاق دیکھتا رہے، کے الیکٹرک ذمہ داری پوری کرے ورنہ نیپرا کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنی نے اپنا کام نہ کیا تو وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، کے الیکٹرک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔