مودی جو کرلے، بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے، بلاول بھٹو زرداری

مودی جو کرلے، بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے ۔ عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے ۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے تمام شہدا ء  و اسیروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔سرینگر میں 22 شہدا کی قربانی کشمیری عوام کے بے مثال جذبہِ آزادی و حریت کا نقطہ آغاز بنی ۔

ظالم و جابر ڈوگرہ راج کی طرح اس کے پیروکار قابض بھارت نے بھی نہتے کشمیریوں پر بربریت کے تمام رکارڈ توڑ دیئے۔ کشمیری شہدا کی دی گئی اذان کی بازگشت سے بھارتی حکمران لرزتے رہیں گے۔

مودی جو چاہے کرلے، مستقبل قریب میں بھارت کی شکست اور کشمیریوں کی فتح نوشتہ دیوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ انسانیت ذمہ دارانہ کردار کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔