اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ یومِ شہداء کشمیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔
یہ مزاحمت ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتی ہے جو جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ہوئے اور اپنی جانیں نچھاور کردیں۔
89ویں یوم شہدا ء کشمیر کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ آج وادی جنت نظیر ظلم و ستم کا جہنم بن چکی ہے۔فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے۔