برطانیہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست، سابق کرکٹرز ٹیم سلیکشن پر برس پڑے  

Tragic defeat at the hands of Britain, former cricketers team selection years
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: برطانیہ کے ہاتھوں ون ڈے میچوں میں عبرتناک شکست پر سابق کرکٹرز نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف کھلائی گئی ٹیم کی سلیکشن ہی ٹھیک نہیں تھی۔ اس ٹیم میں ایک بھی سنجیدہ بلے باز نظر نہیں آیا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ صورتحال یہ ہے کہ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے صہیب مقصود کی کارکردگی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹی ٹونٹی میں پرفارمنس اچھی تھی لیکن انھیں برطانیہ کیخلاف ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے میدان میں اتار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس کو ہر مرتبہ ٹیم کی اہم ڈمہ داریاں دینے والوں سے پوچھا جائے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔

دوسری جانب شاہد خان آفریدی نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جس انداز سے کھیل رہے ہیں، اس سے کبھی بھی مخالف ٹیم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو چاہیے کہ وہ ایک ایسا لائحہ عمل تیار کرے جو بامقصد ہو، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ قومی ٹیم اپنے مدمقابل معیاری کھلاڑیوں کو کبھی کھیل میں ٹف ٹائم ہی نہ دیں سکیں، ایسا ہوا تو انھیں میچ جیتنے کیلئے بہت جدوجہد کرنا پڑے گی۔