پاکستان کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیراعظم عمران خان  

Pakistan will not compromise till Kashmiris get their right to self-determination: PM Imran Khan
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی یہ بے خوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہے کہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔

5484a1b7c8af40a700b1d489805d6f2a

وزیراعظم نے کہا کہ اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ یومِ شہداء کے موقع پر ہم اہلِ کشمیر کیساتھ اور 13 جولائی 1931ء کے ان 22 شہداء  کو سلام پیش کرتےہیں جو ڈوگرہ مہا راجہ کے سپاہیوں کیجانب سے پرامن مظاہرین پرگولیاں برسائے جانے پر منصبِ شہادت پر فائز ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر اور غیر قانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت اور قربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے۔