آخری ون ڈے: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آخری ون ڈے: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

برمنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا میچ کلین سویپ سے بچنے کے لیے پاکستان کیلئے جیتنا ضروری ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے اور دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے برطانوی کپتان بین سٹوکس آج بہترین دن ہے۔ ہم پہلے دو ون ڈے والی ٹیم سے میدان میں اتر رہے ہیں۔ 

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے سیریز ہار دی ہے لیکن آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہمارے حوصلے بلند ہوں ۔ پاکستان نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔