وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ،پاک فوج کےکیلئے 25 فیصد الا ؤ نس کی منظوری 

Cabinet Meeting,TLP,Eid Vocation

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا اجلاس میں الیکٹرانک مشین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،آئی ووٹنگ کا نظام بیرون ملک پاکستانیز کیلئے لانا چاہتے ہیں،امید ہے حکومت اور اپوزیشن کاانتخابی اصلاحات پر اتفاق ہو جائے گا،انتخابی اصلاحات کا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔

تحریک لبیک پر پابندی برقرار

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ،وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے، علاقائی فورسز پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

عید تعطیلات:

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عید کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا وفاقی کابینہ نے عید کی 3 چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے ،20,21,22ګګ  کو عید کی چھٹیاں ہوں گی ۔

پاک فوج کیلئے خصوصی الاؤنس:

اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں فوادچوہدر ی کا کہنا تھا مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الائونس 2021 کی بھی منظوری دے دی گئی، دوسال سے فوج کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا،کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی 25 فیصد الاؤنس کی منظوری دے دی ہے ۔

7e7c319d743e7edcb3db7bec6d216cdd

افغانستان کی صورتحال:

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، یہاں 30 لاکھ افغان مہاجرین پہلے ہی ہیں، دنیا کوچاہیے کہ ان کی تعداد کا تخمینہ لگانے کے بجائے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوںنے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں ایسے حالات ہوں کہ افغانوں کو وہاں سے ہجرت نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے اپنے سابق تجربات سے سیکھ کر ایک جامع پالیسی بنائیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن آئے اور اس کے لیے عالمی مدد درکار ہے۔

کشمیر انتخابات:

کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات تحریک انصاف کے لیے بہتر ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری مایوس ہوکر امریکہ چلے گئے ہیں، ان کے پاس امیدوار بھی نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کی جگہ کشمیر کی سیر کو آئی تھیں، اب یہ دونوں گھر پر بیٹھیں گے اور اپنے والدین کے کمائے ہوئے پیسوں پر عیش کریں گے۔

بیرون ملک قیدیوں کی رہائی :

فوادچوہدری نے کہا عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے 85 قیدی رہا کئے جا رہے ہیں،ان قیدیوں کو پاکستان لانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،قیدیوں کی رہائی کا عمل گزشتہ کافی عرصے سے چل رہا ہے،دنیا بھر سے پاکستانی قیدیوں کو رہائی دلائی گئی ہے،ایسے قیدیوں کی رہائی ممکن ہورہی ہے جن کے جرائم زیادہ بڑے نہیں۔

کورونا ویکسین :

کورونا ویکسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا سوالاکھ ویکسین ملک میں ایک روز میں لگائی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے،سوا دو کروڑ افراد کی ویکسی نیشن اب تک ہوچکی ہے،2 کروڑ لوگ ویکسی نیشن لگوا چکے ہیں،انہیں کچھ نہیں ہوا،دنیا بھر میں کروڑوں انسان اب تک ویکسین لگواچکے ہیں،عوام سے اپیل ہے کورونا ایس او پیز پربھرپور عمل کریں۔