مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا

مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا
کیپشن: مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کو ایک اور وزرارت دے دی۔

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے گلے شکوے دور کرتے ہوئے سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کاقلمدان سونپ دیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد سپشل الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی۔ حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں کابینہ کو اہم شخصیات کی سکیورٹی اور ان کے زیر استعمال پروٹوکول کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس میں سکیورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔