پاکستان میں کورونا سے آج کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا

پاکستان میں کورونا سے آج کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا

لاہور: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا کیسز کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے آج کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 236 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ پانچ فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثرہ 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

خیال رہے کہ عید سے قبل کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا جس کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عید کے دنوں میں لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر جمع ہوتی ہے اور عید کے موقع پر عزیزو اقارب سے ملنا ہے ۔

مصنف کے بارے میں