بااثر افراد نے بیوہ خاتون کا مدرسہ گرا دیا، فرنیچر کو آگ لگا دی

بااثر افراد نے بیوہ خاتون کا مدرسہ گرا دیا، فرنیچر کو آگ لگا دی

مظفر آباد: عباس پور آزاد کشمیر میں افسوسناک واقعہ ، بااثر افراد نے بیوہ خاتون کا مدرسہ گرا دیا اور فرنیچر کو آگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق بااثر افراد کے ظلم کا شکار ہونے والی بیوہ خاتون آسیہ لطیف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، آئی جی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیں اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

آسیہ لطیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج ایک بج کر چالیس منٹ پر اُن کے مدرسے پر جو کہ گھر کے اندر ہی بنایا ہوا ہے ، کم و بیش 70 افراد نے دھاوا بول کر دیوار گرائی ، چھت لینٹر اور پیلر بھی توڑے ۔ بیوہ خاتون نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اُن کے بازو پر ڈنڈا مارا ، اُن کے کپڑے پھاڑے اور فرنیچر کو آگ لگائی جس سے گھر کا فرنیچر جل گیا اور قرآن مجید شہید ہوگئے ۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک یتیم اور بیوہ خاتون ہیں یہ جگہ اُن کے بھائی نے اُن کو گفٹ کی تھی جس کا مختیارنامہ اُن کے پاس موجود ہے ۔ یہاں وہ محلے کے بچوں کو قرآن مجید پڑھاتی ہیں ۔

انصاف کی اپیل کرتے ہوئے آسیہ لطیف نے کہا کہ یہ لوگ اپنے آپ کو صدر آزاد کشمیر کا رشتہ دار بتاتے ہیں اور خود کو بااثر بتاتے ہیں لہذا خدارا اُن کی مدد کی جائے ۔

مصنف کے بارے میں