شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، جوان شہید 

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، جوان شہید 
سورس: File

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا  ۔دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے ایک سپاہی بھی جام شہادت نوش کرگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کی گئی ۔ کامیاب آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک  کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔دہشت گردسیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان کےمطابق آپریشن میں  بہادری سے لڑتے ہوئے لانس نائیک اسلام الدین نے بھی جام شہادت  نوش کیا ۔34 سالہ اسلام الدین کا تعلق ضلع خیبر سے  تھا۔علاقے میں آپریشن جاری ہے تاکہ اگر کوئی دہشت گرد بچ گیا ہو تو اس کا قلع قمع کیا جاسکے۔ 

مصنف کے بارے میں