پٹرول 18 اور ڈیزل 33 روپے سستا ہونے کا امکان

پٹرول 18 اور ڈیزل 33 روپے سستا ہونے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 18 اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے کی کمی کی سمری بھجوادی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی ہے جو سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی ۔ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان آج ہی کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں