پاکستانی کی بڑی سفارتی کامیابی، بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکے گا 

پاکستانی کی بڑی سفارتی کامیابی، بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکے گا 
سورس: File

نیویارک:  سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔  سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے اور اقوام متحدہ نے پاکستان کا موقف تسلیم کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا گیا۔ پاکستان کے موقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔  سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے دوتہائی اکثریت ضروری ہے۔

مستقل رکن بننے کیلئے بھارت کے پاس نصف ارکان کی حمایت بھی نہیں ۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ہمیشہ خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

مصنف کے بارے میں