عارف علوی، عمران خان، اسد قیصر، قاسم سوری اور فواد چودھری نے آئین توڑا, کارروائی کی جائے: جسٹس مظہر عالم 

عارف علوی، عمران خان، اسد قیصر، قاسم سوری اور فواد چودھری نے آئین توڑا, کارروائی کی جائے: جسٹس مظہر عالم 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا اضافی نوٹ آگیا۔

نیو نیوز کے مطابق اضافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت، عمران خان، اسد قیصر، قاسم سوری، فواد  چودھری نے آئین سے سرکشی کی۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، قانون کو اپنا راستہ خود بنانا چاہیے، تاہم ان افراد پر غداری   کا مقدمہ چلانے کا اختیار پارلیمنٹ پہ چھوڑتے ہیں، پارلیمنٹ چاہے تو غداری مقدمہ چلا سکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں