سرفراز احمد نے عظیم کپتان عمران خان سے ریکارڈ چھین لیا

سرفراز احمد نے عظیم کپتان عمران خان سے ریکارڈ چھین لیا

کارڈیف: پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی ۔میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اہم کامیابی دلوائی اور ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔اس میچ میں جہاں کپتان نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا وہیں کپتان نے ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج سے قبل پاکستان کے کسی بھی کپتان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 50 رنز یا اس سے زائد اسکور نہیں کیے تھے اور عمران خان کے 1992 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہدف کے تعاقب میں بنائے گئے 44 رنز سب سے بڑا اسکور تھا۔

سرفراز احمد نے 79 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید دلچسپ ریکارڈز

1۔اس میچ میں پاکستان کے شعیب ملک نے اپنے کیریئر کا 250واں ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے 10ویں کھلاڑی ہیں۔

2۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 10 اوورز کے کوٹے میں تین  میڈن کراتے ہوئے 40 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔یہ چار سال بعد پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ایک ون ڈے میچ میں تین میڈن کرائے ہوں۔

اس سے قبل یہ کارنامہ 2013 میں سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انجام دیا تھا جب انہوں نے ویسٹ انڈٰز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر 3 وکٹوں سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے اب قومی ٹیم کا14 جون کو انگلینڈ کیساتھ سیمی فائنل میچ ہو گا جس میں جیتنے کیلئے تٰم کو بہت محنت درکار ہے کیوںکہ  انگلینڈ چیمپیئنز ٹڑافی میں  ابھی تک ناقابلِ شکست ہے اور  انگلینڈ کا ہوم گراؤنڈ کیساتھ ساتھ ہوم کراؤڈ کی اسپورٹ بھی حاصل ہو گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں