شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا

شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا

شعیب ملک نے فینز کو تو مایوس کیا ہی ساتھ ہی ساتھ اہلیہ ثانیہ مرزا کی امیدیں بھی پوری نہیں کیں .تجربہ کارآل راؤنڈر اہم میچ میں بھی ناکام ہوگئے۔شعیب ملک صرف گیارہ رنز بناکر چلتے بنے .ثانیہ مرزا کہتی ہیں اگر کھلاڑی ایک بارپٹری سےاترجائے توواپسی مشکل ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئرکا 250واں میچ کھیل رہے ہیں اس اہم سنگ میل عبور کرنے پر ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھانے کارڈیف پہنچی تھی لیکن شوہر کی کارگردگی دیکھ کر مایوس نظر آئیں ۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو سری لنکا کے خلاف 250واں میچ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا 250 واں میچ کھیلنا پاکستان اور کرکٹ سے ان کے عزم کا اظہار کرتا ہے، میں نے ہمیشہ انہیں پاکستان کی نمائندگی اور کرکٹ کھیلنے کے لیے جذبہ سے بھرپور دیکھا۔ایک ویڈ یو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ نہ صرف میرے بلکہ شعیب ملک کے اہل خانہ سمیت ہم سب کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے، اب تک جوبھی کامیابیاں شعیب نے حاصل کیں ہیں مجھے ان پر فخر ہے.

لیکن اپنی بری کارگردگی سے شعیب ملک نے پاکستانی عوام سمیت ثانیہ بھابھی کو بھی مایوس کیا جو اس وقت کارڈیف کے گراؤنڈ میں اپنے شوہر کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنے آئیں تھی ۔

اب قومی ٹیم کا14 جون بروز بدھ  کو انگلینڈ کیساتھ سیمی فائنل میچ ہو گا جس میں جیتنے کیلئے ٹیم  کو بہت محنت درکار ہے کیوںکہ انگلینڈ چیمپیئنز ٹڑافی میں ابھی تک ناقابلِ شکست ہے اور انگلینڈ کا ہوم گراؤنڈ کیساتھ ساتھ ہوم کراؤڈ کی اسپورٹ بھی حاصل ہو گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں