سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کی وطن واپسی

سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کی وطن واپسی

جدہ : وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد جدہ سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سعودی عرب پہنچنے پر گورنر مکہ شہزادہ خالدبن فیصل بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیاہے۔وزیراعظم کا مذکورہ دورہ سعودی عرب اور قطر کی تلخیاں کم کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نواز شریف عرب مما لک کے درمیان حالیہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرانے جدہ پہنچ روانہ ہوئے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جاوید قمر باجوہ ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیرخارجہ سرتاج عزیز بھی دیگر اعلی حکام کیساتھ وفدمیں شامل تھے۔ گورنر مکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ایک بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے یہ دورہ عرب ممالک کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔