کویت کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،وزیر خارجہ

کویت کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،وزیر خارجہ

کویت سٹی :عرب ممالک اور قطر کا معاملہ ابھی تک جوں کا توں لٹکا ہوا ہے ۔عرب ممالک کی طرف سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔ پابندیوں کے بعد کویت کی کوششوں کو ہر سطح پر سراہا جا رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اب قطر نے کویت کی جانب سے سفارتی معاملے پر مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی قوانین کے ضوابط کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔قطر نے زمینی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

قطر نے کہا ہے کہ وہ کویت کی جانب سے سفارتی معاملے پر مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے معاملے پر مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ہم مثبت مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم یہ مذاکرات عالمی قوانین کے ضوابط کے تحت ہونے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک نہیں معلوم کہ ان ممالک نے کیوں قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔