سرفراز اور عامر کا نیا ریکارڈ

سرفراز اور عامر کا نیا ریکارڈ

برمنگھم :پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے انتہائی اہم میچ میں سری لنکا کو جہاں شکست دی وہیں بڑے ریکارڈ بھی قائم کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد عامر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں طویل پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کردیا۔


چیمپئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے

جب کہ قومی ٹیم کی جیت میں کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کے ذمہ دارانہ کھیل کا اہم کردار ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔سرفراز اور عامر کی جانب سے آٹھویں وکٹ پر 75 رنز کی پارٹنر شپ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکارڈ پارٹنر شب بھی بن گئی ہے۔کپتان سرفراز 61 جب کہ محمد عامر 28 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔