بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی:بالی ووڈسٹار سنجے دت نئی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت نے مہاراشڑا حکومت سے سنجے دت کی قبل از وقت رہائی کی تفصیلات مانگ لیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈسٹارسنجے دت دھڑا دھڑ فلمیں سائن کر رہے ہیں اور کئی فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب یہ سب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت سے سوال کیا ہے کہ سنجوبابا کو کن بنیادوں پر قبل از وقت رہا ئی دی گئی ، اچھے برتاﺅ کا کیا معیار ہے اور بالی ووڈسٹار زیادہ عرصہ تو پیرول پرجیل سے باہر رہے ہیں ان کے اچھے برتاﺅکا کیا پیمانہ بنایا گیا تھا،تیسر ے اور اہم سوال پر مہاراشڑا حکومت پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے ۔

ممبئی ہائیکورٹ نے مہاراشڑا حکومت کو حلفیہ جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث بالی ووڈ سٹار ایک بار پھر مشکلات میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ سنجے دت کو ممبئی دھماکوں کے دوران ممنوعہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ سال کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے وقفے وقفے سے پورا کیا تھا جبکہ 8ماہ قبل مہاراشڑا حکومت نے اچھے رویے کے باعث ان کی سزا میں کمی کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔