کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے2دہشتگرد جہنم واصل کردیئے،5گرفتار

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے2دہشتگرد جہنم واصل کردیئے،5گرفتار

کوئٹہ: فسادیوں کے گرد  ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا، کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دودہشت گرد مارے گئے۔ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آپریشن ردالفساد کامیابی سے آگے بڑھنےلگا۔کوئٹہ میں امن کے دو دشمن اپنے انجام کوپہنچ گئے۔ کوئٹہ میں ایئر پورروڈ پر مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد ٹا رگٹ کلنگ اور بھتہ خو ری میں ملو ث تھے۔
ادھر اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے ادار ے نے خفیہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ان کے قبضہ سے اینٹی ٹینک مائنز اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔ بھکر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مصنف کے بارے میں