ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی سے متعلق کیس، عمران خان کے وکیل نے مہلت مانگ لی

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی سے متعلق کیس، عمران خان کے وکیل نے مہلت مانگ لی

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔

ہائیکورٹ نے چھ جولائی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کیس پر الیکشن کمشن سے جواب مانگا ہے کہ چھ جولائی کے بعد کا وقت دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیزنے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کو بتایا کہ گزشتہ سماعت کے بعد وکیل کیا ہے اس لیے کیس کا جائزہ لینے کا موقع نہیں ملا مزید وقت دیا جائے۔ آئندہ سماعت پرجواب جمع کرا دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کو 19 جولائی تک جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت سماعت ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ انہیں انسان بنا کر ہی دم لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں