انٹرنیشنل سول ایوی ایشن قطر کی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دے، قطر ایئرویز

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن قطر کی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دے، قطر ایئرویز

دوحہ: قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سربراہ اکبر البکر نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کی طرف سے قطری ایئر ٹریفک پر لگائی جانے والی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے۔


جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے سی این این ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے قطر ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے اور قطر کی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دے۔ بکر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انٹرنیشنل سوی ایوی ایشن کے 1944ء کے کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔متحدہ عرب امارات اور بحرین تو اس کنونشن پر دستخط کر چکے ہیں تاہم سعودی عرب نے اب تک نہیں کیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔