چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے باوجود کپتانی جاری رکھنا چاہتا ہوں، ڈی ویلیئرز

چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے باوجود کپتانی جاری رکھنا چاہتا ہوں، ڈی ویلیئرز

اوول : جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کافی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے باوجود ٹیم کی قیادت جاری رکھنا چاہتے ہوں، میں اچھا کپتان ہوں اور اب میرا ہدف ٹیم کو 2019ءون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوانا ہے، خود پر پورا یقین ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں جنوبی افریقن کرکٹ کی قسمت بدل سکتا ہوں۔

پروٹیز ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بھی ڈی ویلیئرز اپنی قیادت کا دفاع کرتے ہوئے دکھائی دیئے کہتے ہیں وہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کو آگے لے کر جا سکتا ہوں اور میرا دل کہتا ہے کہ ٹیم 2019ءورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ناقص بیٹنگ بھارت کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ کھلاڑی مستقبل میں ہونے والے میچز میں غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔