کرپشن الزامات،امریکا کی دو ریاستوں کا ٹرمپ پر مقدمے کا اعلان

کرپشن الزامات،امریکا کی دو ریاستوں کا ٹرمپ پر مقدمے کا اعلان

واشنگٹن :امریکا کی دو ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرپشن کے الزام میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ریاست میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی کا الزام ہے کہ ٹرمپ بدعنوانی کی روک تھام کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔اس مسودے میں کہا گیا کہ بطور صدر ٹرمپ نے خود کو اپنے کاروباری اداروں سے الگ نہیں کیا۔

مقدمات میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے برسراقتدار آنے کے بعد غیرملکی حکومتوں سے لاکھوں ڈالر اور دیگر مالی فوائد/ تحائف وصول کیے جس کے نتیجے میں وہ انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی کمپنیوں نے غیر ملکی حکومتوں سے لاکھوں ڈالر اور دیگر فوائد بھی وصول کیے ہیں۔ٹرمپ نے جنوری میں اپنے کاروبار کی ذمہ داری اپنے بیٹوں کے سپرد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے فیصلوں کو امریکی عدالت نے ختم کر دیا تھا،اب ٹرمپ انتظامیہ سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی جس سے انہیں امید  ہے امریکی عدالت  ان کے فیصلے کو برقرار رکھے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.