دنیا کی کوئی طاقت تحریک آزادی کشمیر کو شکست نہیں دے سکتی: یاسین ملک

دنیا کی کوئی طاقت تحریک آزادی کشمیر کو شکست نہیں دے سکتی: یاسین ملک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اسلام آباد کی معروف سماجی شخصیت اور آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید منظور الاسلام اور شہید سجاد احمد کے والد اور شہید ہلال احمد مسگر کے والد نسبتی عبدالمجید بٹ کی وفات پر ایک تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کی کوئی طاقت تحریک آزادی کشمیر کو شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اس کی پشت پر کشمیریوں کی عظیم قربانیاں اور شہداء کا لہو ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم شہید منظور الاسلام کے والد تھے جو اسلام آباد ضلع میں مسلح تحریک کے بانی تھے۔ کشمیری حق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور دنیا کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ آج تک آزادی کی طالب کسی قوم کو فوجی طاقت سے شکست نہیں دی جا سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم اور مظلوم کی جنگ میں آخری فتح ہمیشہ مظلوموں کی ہوتی ہے۔

اس سے پہلے محمد یاسین ملک پارٹی رہنماﺅں ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ، بشیر کشمیری اور محمد اسحاق گنائی کے ہمراہ مرحوم کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں