میانوالی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 90افراد زیر حراست میں لے لیا گیا

میانوالی میں کومبنگ آپریشن کے دوران 90افراد زیر حراست میں لے لیا گیا

میانوالی: مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 90افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات اور تازہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر ڈی ایس پی سرکل صدرملک واجد حسین، ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود خان، ڈی ایس پی سرکل عیسی خیل مہر ریاض ناز اور ڈی ایس پی سرکل موسی خیل چوہدری محمد شبیر گجر کی سربراہی میں ایلیٹ فورس ، کیوئیک رسپانس فورس ، ڈولفن اسکواڈ نے سٹی، موسی خیل، کندیاں، داد خیل، کمرمشانی اور کالاباغ میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔


اس دوران نوے افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں سے سات افراد پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 135گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 190افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

/S

نیوویب ڈیسک< News Source