ٹریفک وارڈن نے جان پر کھیل کر تیز رفتار ٹرک کو روک لیا

 ٹریفک وارڈن نے جان پر کھیل کر تیز رفتار ٹرک کو روک لیا

فیصل آباد : فیصل آباد میں ایک ٹریفک وارڈن نے اپنی جان پر کھیل کر ایک شخص کوکُچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹریفک وارڈن کی ویڈیو خاصی مقبول ہوئی ۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹریفک وارڈن تیز رفتار ٹرک کے دروازے کے ساتھ لٹک کر ٹرک ڈرائیور کو فوری طور پر رُکنے کی ہدایت کر رہا ہے۔ 

ٹرک ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گزرتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک کیا جس پر ٹریفک وارڈن نے ملزم کو پکڑنے کی ٹھانی اور اپنی جان پر کھیل پر ٹرک کے دروازے کے ساتھ لٹک گیا۔ کچھ دور جا کر ڈرائیور نے ٹرک روک کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وارڈن نے فوری طور پر اسے پکڑ لیا ۔ سوشل میڈیا صارفین ٹریفک وارڈن کی بہادری پر اسے خوب داد دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اور ٹریفک وارڈن اسی طرح عوام کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے رہے تو ملک میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آ سکتی ہے.


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مصنف کے بارے میں