وزیراعظم نے جمعرات کے روز کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا

وزیراعظم نے جمعرات کے روز کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے (ن) لیگی کارکنوں کو 15 جون بروز جمعرات جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ( ن) لیگی کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں اور وہ ان کے جذبات کی قدر کرتے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ھیں۔ وزیر اعظم نے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ادھر اسلام آباد میں وزیر اعظم حق میں کی مختلف شاہراہوں میں بینرز لگ گئے ہیں جن پر مختلف نعرے بھی درج کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینٹر عباس خان آفریدی کی جانب سے یہ بینرز جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سمیت دارلحکومت کی مختلف شاہراہوں پر لگوائے گئے ہیں جن کے ذریعے وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا گیا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑک کی مرمت اور صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ 

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف جمعرات 15 جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔ جے آئی ٹی کا سمن موصول ہونے کے بعد رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں