مصباح الحق اور یونس خان آئندہ ماہ ملبورن کرکٹ کلب کی ٹیم کا حصہ بنیں گے

مصباح الحق اور یونس خان آئندہ ماہ ملبورن کرکٹ کلب کی ٹیم کا حصہ بنیں گے

لاہور: انٹرنیشنل کیرئیر کو خیر باد کہنے کے بعد  کرکٹ کی دنیا کے دو روشن ستارے  مصباح الحق اور یونس خان پہلی بار اِن ایکشن ہوں گے۔ دونوں کھلاڑی ایم سی سی الیون کا حصہ بن کر افغانستان کے خلاف میچ کھیلیں گے۔پاکستانی اسٹارز مصباح الحق اور یونس خان آئندہ ماہ افغانستان سے شیڈول ون ڈے میچ کیلیے ملبورن  کرکٹ کلب ( ایم سی سی ) کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

یہ مقابلہ 11 جولائی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔میچ میں سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال بھی ایم سی سی کی نمائندگی کریں گے، قیادت کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم کوسونپی گئی ہے،اسی طرح کا ایک میچ گزشتہ برس ایم سی سی الیون نے نیپال سے بھی لارڈز میں کھیلا تھا۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 28922 انٹرنیشنل رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں