دپیکا پڈوکون دوسری ہالی وڈ فلم میں بھی جلد جلوہ گر ہونگی

دپیکا پڈوکون دوسری ہالی وڈ فلم میں بھی جلد جلوہ گر ہونگی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہالی وڈ میں فلم ’ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ کامیاب انٹری کی جس کے بعد سے ان کے مداح یہی جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دوسری ہالی وڈ فلم کون سی کریں گی اور اب ایسا لگ رہا ہے جیسے دپیکا پڈوکون نے دوسری ہالی وڈ فلم بھی سائن کر لی ہے لیکن یہ کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی کامیاب ہالی وڈ فلم ڈیبیو کا سیکوئل ہی ہو گا۔

5b4aaee525c8c78f62493bfcc8a07958

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو سے فلم کے سیکوئل میں دپیکا کو کاسٹ کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی حامی بھرتے ہوئے بتایا کہ دپیکا پڈوکون بھی اس فلم میں موجود ہوں گی۔

b9c8e70bc79be3ab28357178e1603ab1

واضح رہے کہ فلم ‘ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں دپیکا نے سرینا انگر نامی جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر اس نئی ہالی وڈ فلم کو کب سائن کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں