شرجیل خان کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی،خالد لطیف بدھ کو پیش ہونگے

شرجیل خان کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی،خالد لطیف بدھ کو پیش ہونگے

لاہور: شرجیل خان کیس کی سماعت 15جون تک ملتوی کردی گئی، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کو کیس میں شامل کرنے پر بحث اور شرجیل خان کو بطور گواہ پیش ہونا یا نہیں؟  معطل کرکٹر کے وکیل جمعرات کو دلائل دیں گے۔ تشرجیل خان کے وکلاء نے برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات کو سپاٹ فکسنگ کیس میں شامل کرنے سے متعلق پی سی بی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے۔

 معطل کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ کیس میں اختتامی دلائل جاری ہیں اور پی سی بی تاخیری حربوں کے ذریعے روز نئی درخواستیں دائر کررہے ہیں۔ دوسری جانب وکیل پی سی بی تفضل رضوی کہتے ہیں کوئی نئی درخواست نہیں دی بلکہ ٹربیونل نے دائر درخواستوں پر سماعت اب شروع کیں ہیں،، شرجیل خان بھاگ رہے ہیں کہ دوران پیشی سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔وکیل پی سی بی تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کا قومی تحقیقاتی سسٹم کو برا بھلا اور برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات کو شفاف ماننا زیادتی ہے، خالد لطیف کی جانب سے ٹربیونل کی کارروائی روکنے کی استدعا ہائیکورٹ نے مسترد کردی، معطل کرکٹر بدھ کو پیش ہوں.

مصنف کے بارے میں