مہاجرین کوٹہ تقسیم، خلاف ورزیوں پربعض یورپی ممالک کو کارروائی کاسامنا

مہاجرین کوٹہ تقسیم، خلاف ورزیوں پربعض یورپی ممالک کو کارروائی کاسامنا

برسلز: یورپی کمیشن کے ایک اجلاس میں قوی امکانات ہیں کہ بلاک کے رکن ملکوں میں مہاجرین کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سبب تین مشرقی یورپی رکن ریاستوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی جائے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے یورپی کمیشن کے اجلاس میں اس سلسلے میں تحریری کارروائی شروع کرنے پر سفارت کاروں کے درمیان اتفاق متوقع ہے۔کوٹے کے تحت تارکین وطن کو پناہ نہ دینے پر پولینڈ اور ہنگری کو باقاعدہ خطوط لکھے جا سکتے ہیں جو اس ضمن میں قانونی کارروائی کی شروعات کے مساوی ہیں۔
تین سفارت کاروں اور دیگر چند یورپی اہلکاروں نے ایسی رپورٹوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک اور ذریعے کے مطابق قانونی کارروائی کا سامنا چیک جمہوریہ کو بھی ہے۔یورپی کمیشن کی خاتون ترجمان نے منگل کو ہونے والی ممکنہ پیش رفت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اس کی نہ تو براہ راست تصدیق کی اور نہ ہی اسے رد کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.