شہباز شریف کو بھی جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا ، ذرائع

شہباز شریف کو بھی جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا ، ذرائع

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کیلئےسپریم کورٹ کی جانب سے  بنائی  گئی جے آئی ٹی  آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں  شہباز شریف کو طلب کرے گی۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ چند روز میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نگے۔ واجد ضیاء کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے میں شہباز شریف کو طلب کرے گی اور پاناما کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی ۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو جمعرات کو طلب کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین سے جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں ہیں اب مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی نے وزیر اعظم  اور وزیراعلیٰ پنجاب سے تحقیق کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم کو جے آئی ٹی نے باقاعدہ طلب کر لیا ہے اور اب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں  شہباز شریف کو بھی طلب کیا جائے گا ۔

یاد رہے جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بالترتیب پانچ اور دو بار پیش ہو چکے ہیں جب کہ وزیراعظم 15 جون کو پیش ہوں گے.جے آئی ٹی کا سمن موصول ہونے کے بعد رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس  سے قبل جے آئی ٹی نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا ہے. جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو13جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے رحمان ملک سابق وفاقی وزیرداخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوے کی دہائی میں ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے ہیں اس لیے منی لانڈرنگ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور تحقیقات سے جڑے کئی واقعات کےعینی شاہد بھی ہیں۔

تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اس وقت ملک سے باہر ہیں جس کے باعث 13 جون کو ملک میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کے لیے انہوں نے جے آئی ٹی کو جوابی خط میں 13 جون کو پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے نئی تاریخ کی درخواست دے دی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔