سانپ کے ڈسنے پر شوہر نے بیوی کو کاٹ دیا

پٹنہز: بھارت میں جہالت ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگی ۔ سانپ کے کاٹنے کے بعد شخص نے اپنی بیوی کی محبت میں اسے جان سے مارنے کی ناکام کوشش کر ڈالی ۔

سانپ کے ڈسنے پر شوہر نے بیوی کو کاٹ دیا

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع سمستی پور کے گاو ں برسِنگپورمیں رہنے والا شنکر رائے رات کے وقت گھر میں سو ر ہا تھا کہ زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا۔ جب وہ سو کر اٹھا تو اسے اپنی حالت بگڑتی ہوئی محسوس ہوئی اور جب اسے پتہ چلا کہ وہ اب نہیں بچ سکتا تو جذبات میں آ کے وہ یہ کہتے ہوئے اٹھا کہ وہ اپنی بیوی امیری دیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور چا ہتا ہے کہ وہ دونوں اکٹھے مریں اور اپنی بیوی کی کلائی پر کاٹ لیاجسکے بعد دونوں بے ہوش ہو گئے۔
انھیں فوراََ قریبی گورنمنٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں بیوی کو تو بر وقت دوا دینے پر بچا لیا گیا لیکن اسکا خاوند جانبر نہ ہو سکا۔بیوی کے مطابق اسکے خاوند نے اسکی کلائی میں اپنے دانت پیوست کر دئیے کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اکٹھے مریں لیکن اسکی یہ آخری خواہش بھی پوری نہ ہو سکی۔