انگلینڈ کیخلاف سرفراز اور شعیب ملک کی پوزیشن تبدیل کرنے پر غور

انگلینڈ کیخلاف سرفراز اور شعیب ملک کی پوزیشن تبدیل کرنے پر غور

کارڈیف : سری لنکا کیخلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں،چیمپئنز ٹرافی کا سفر کارڈیف میں ختم نہیں کرنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق کوچ مکی آرتھر کا کہناتھا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے ،ہرانا آسان نہیں ہو گا ،سرفراز یا شعیب ملک کو اوپر کھلانے پر بات ہوئی ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہواہے۔ا ن کا کہناتھا کہ مڈل آرڈر کی فارم پر تشویش ہے۔